اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صعدہ ، الجوف اور البیضا صوبوں پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ الجوف اور البیضاء کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں-
خبر کا کوڈ: ۴۴۶۹
تاریخ اشاعت: 20:29 - April 14, 2021

صعدہ ، الجوف اور البیضا صوبوں پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے یمن کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صعدہ شہر پر چار بار ، بنی معاذ علاقے پر دو بار اور ضلع الظاہر پر کم سے کم ایک بار بمباری کی ۔

 جارح سعودی اتحاد نے صوبہ البیضا کے الوھیبیہ علاقے پر تین بار اور صوبہ الجوف کے خب اور الشعف علاقوں کو بھی ایک ایک بار اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ۔

 ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے مالی اور جانی نقصانات کی خبر نہیں ملی ہے ۔

حالیہ دنوں میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے یمن کے مختلف صوبوں کے رہائشی علاقوں پراندھا دھند بمباری کرتے رہے ہیں۔

اس درمیان یمن کی فوج  اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف کی الخنجر چھاؤنی سے متصل پہاڑیوں کو دشمن کے وجود سے پاک کردیا ۔

 المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الجوف میں الخنجر فوجی چھاؤنی سے ملحق پہاڑی دامن میں موجود جارح قوتوں اور ان کےفوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کے فوجیوں نے جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے اڈوں پرتوپخانوں سے گولہ باری کی اورانھیں مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔ یمنی جوانوں کی اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں یہ پورا پہاڑی سلسلہ یمن کی فوج کے کنٹرول میں آگیا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ۔

 سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی حمایت  سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کررہا ہے اور اس غریب عرب ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ بمباری میں اب تک یمن کے سترہ ہزار سے زیادہ افراد شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر و بے گھر ہوگئے ہیں ۔

یمن کے خلاف سعودی جارحیت اورمحاصرے کے باعث اس ملک کو دواؤں اورغذاؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے تاہم یمنی عوام کی استقامت کے سبب سعودی حکومت کو اس ملک میں اپنا کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکا ہے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں