مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی بندرگاہ حیفا میں تیل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔
صہیونی ذرائع نے بھی آگ لگنے کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیفا بندرگاہ میں تیل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گيا ہے۔ اسرائيلی وزارت تیل کے مطابق فیکٹری کی ایک پائپ میں خرابی کے باعث آگ لگی۔ آگ لگنے سے تیل فیکٹری کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائيل کے ایٹمی ہتھیاروں کے پلانٹ دیمونا کے قریب بھی دھماکے ہوئے ہیں۔