اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

غزہ پر صیہونی کی وحشیانہ بمباری جاری / مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اسرائیل نے رہائشی عمارتوں کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جبکہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے بھی جوابی کارروائی میں صہیونیوں کے آرام و سکون کو سلب کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۹۹
تاریخ اشاعت: 15:15 - May 18, 2021

غزہ پر صیہونی کی وحشیانہ بمباری جاری / مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کارروائی کا سلسلہ بھی جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اسرائیل نے رہائشی عمارتوں کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جبکہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے بھی جوابی کارروائی میں صہیونیوں کے آرام و سکون کو سلب کرلیا ہے۔

اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی رہنماں کی جانب سے کی جانے والی اپیلوں و درخواستوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں زمینی و فضائی حملوں حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 58 بچے اور 34 خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی تنظیموں نے غزہ کے اطراف میں صہیونی علاقوں  پر راکٹ فائر کئے ہیں ان علاقوں میں ناحل عوز بھی شامل ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں بھی اب جارحانہ اور پر تشدد کارروائیاں شروع کردی ہیں جس کے باعث 21 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں بھی گولہ باری کی ہے اورغزہ پر پوری رات فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کے توپخانہ نے جنوب لبنان پر بھی گولہ باری کی ہے جبکہ جنوبی لبنان سے بھی کئی راکٹ مقبوضہ علاقوں میں فائر کئے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے فلسطین کی صورتحال پر جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جبکہ فلسطینی تنظیموں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے نام اپنے جداگانہ خطوط میں ایران کی عملی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں