16 October 2024
میجر جنرل سلامی:

فلسطین ایک نیا فلسطین بن کر ابھرا ہے / امریکہ اسرائیل کی جعلی اور ناجائز حکومت کو نہیں بچا پائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے سربراہ نے تہران میں فلسطین کی حمایت میں ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین ایک نیا فلسطین بن کر ابھرا ہے جو پتھروں سے نہیں بلکہ میزائلوں سے اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۰۹
تاریخ اشاعت: 11:48 - May 20, 2021

فلسطین ایک نیا فلسطین بن کر ابھرا ہے / امریکہ اسرائیل کی جعلی اور ناجائز حکومت کو نہیں بچا پائے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے تہران میں حضرت امام حسین (ع) اسکوائر پرفلسطین کی حمایت میں ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین ایک نیا فلسطین بن کر ابھرا ہے جو پتھروں سے نہیں بلکہ میزائلوں سے اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کررہا ہے۔

میجر جنرل  حسین سلامی نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرف اس بار بھی عملی طور پر اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہم انقلاب اسلامی کے شہیدوں ، دفاع مقدس کے شہیدوں اور دنیا کے مختلف علاقوں میں اسلامی مزاحمت کے شہیدوں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سپاہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم امام حسین (ع) اسکوائر سے اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے دل اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ ہیں،آج  ہم سبھی فلسطینی ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ اور آپ کے جوانوں کے ساتھ  ہیں۔ جب آپ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل فائر کرتے ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہوتے ہیں اور جب آپ  شہداء کی تشییع کرتے ہیں اس وقت بھی ہم آپ کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ہم فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک آپ کے ساتھ ہیں اور ہمارا آپ کے ساتھ یہ دائمی عہد ہے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ دو سال سے اسرائيل کی غاصب حکومت اس تصور میں تھی کہ بیت المقدس پر اس نے آرام کے ساتھ قبضہ کرلیا ہے اور اس نے خطرات سے عبور کرلیا ہے اور امریکہ نے اسے ناقابل تسخیر بنادیا ہے اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرلیا ہے ۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کے تمام باطل خوابوں کو چکنا چور کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل کا خاتمہ قریب پہنچ گیا ہے اور امریکہ بھی اسرائیل کی فریاد کو نہیں پہنچ پائےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں