مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا، اسلام آباد پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجیک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی، اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور تاجیکستان میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر بھی موجود تھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجیکستان کے صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا، اس دوران دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجیکستان کے صدر اس سفر میں پاکستان کے صدر عارف علوی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خآن سے بھی دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت و تبادلہ خیال کریں گے۔