اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عالمی رہنماؤں کی طرف سے ایران کے نو منتخب صدر کو تہنیتی پیغامات

دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے نام علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۲۱
تاریخ اشاعت: 20:11 - June 19, 2021

عالمی رہنماؤں کی طرف سے ایران کے نو منتخب صدر کو تہنیتی پیغاماتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کی اردو سروس کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے نام علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

عراق کے صدر برہم صالح نے آیت اللہ رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائی سے مباکباد پیش کی ہے۔

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بھی اپنے پیغام میں " سلام علی ابراہیم " کہتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مباکباد پیش کی ہے ۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بھی اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر آیت اللہ رئيسی کو مباکباد پیش کی ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے بھی اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مباکباد پیش کی ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس اور جہاد اسلامی نے بھی اپنے پیغامات میں آیت اللہ رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹوئیٹر پیغام میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زوردیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ روس کے صدر پوتین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں دل کي گہرائی سے آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں