16 October 2024

پاکستان کے وزير خارجہ نے دہلی میں آل پارٹی کانفرنس کو ناکام قراردیدیا

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہلی میں کشمیر کانفرنس کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو آل پارٹی کانفرنس میں 5 اگست کے اقدام واپس لینے کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں ملا جو اس کانفرنس کی ناکامی کا مظہر ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۵۰
تاریخ اشاعت: 14:17 - June 26, 2021

پاکستان کے وزير خارجہ نے دہلی میں آل پارٹی کانفرنس کو ناکام قراردیدیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہلی میں کشمیر کانفرنس کو ناکام قرار دیتے  ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو آل پارٹی کانفرنس میں 5 اگست کے اقدام واپس لینے کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں ملا جو اس کانفرنس کی ناکامی کا مظہر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے  آل پارٹیز حریت کانفرنس کو دعوت نہیں دی گئی، ساڑھے 3 گھنٹے کی نشست کا کوئی طے شدہ ایجنڈا نہیں تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو کل 5 اگست کے اقدام واپس لینے کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں ملا، اے پی سی میں مودی نے اعتراف کیا کہ دلوں کی دوری ہے، کشمیری دہلی سے دور ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں مودی کو کچھ حاصل نہیں ہوا، اے پی سی میں بھارتی سرکار نے مبہم بات کی، کشمیری رہنماؤ ں نے مطالبہ کیاتھا کہ 5 اگست سےپہلےکی حیثیت بحال کی جائے۔ کشمیرری رہنمؤں کو اپنے مطالبے کا کوئی جواب نہیں ملا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں