اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کو 20 سالہ افغان جنگ میں صفر کامیابی حاصل ہوئی

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ 20 سالہ افغان جنگ میں امریکہ کو صفر کامیابی ملی جبکہ امریکہ نے اس جنگ میں عام شہریوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۰۹
تاریخ اشاعت: 15:37 - September 02, 2021

امریکہ کو 20 سالہ افغان جنگ میں صفر کامیابی حاصل ہوئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ 20 سالہ افغان جنگ میں  امریکہ کو صفر کامیابی ملی  جبکہ امریکہ نے اس جنگ میں عام شہریوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغان جنگ میں "صفر"کامیابی حاصل کی ہے۔ 20 سالہ مہم جوئی  سانحات پر ختم ہوئی اور افغانیوں کی روایات کو توڑنے کی ہر امریکی کوشش ناکام ہوئی۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ باہر سے کوئی بھی چیز مسلط کرنے کے نتائج اچھے ثابت نہیں ہوتے اور تاریخ بتاتی ہے کہ بالخصوص افغانستان میں تو یہ نتائج صفر نکلتے ہیں۔ اس کا واحد نتیجہ سراسر سانحات اور نقصانات  منتج ہواہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں