16 October 2024

ایران اور روس کے صدورنے ٹیلیفون پرگفتگومیں عنقریب ملاقات کرنے کی امید ظاہر کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلیفون پرگفتگو میں عنقریب ملاقات کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۴۹
تاریخ اشاعت: 15:31 - September 15, 2021

ایران اور روس کے صدورنے ٹیلیفون پرگفتگومیں عنقریب ملاقات کرنے کی امید ظاہر کیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم  رئيسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلیفون پرگفتگو میں عنقریب ملاقات کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے صدر پوتین نے ایرانی صدر کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں جارہا ہوں اور میں نے حکم دیا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کا پروگرام اولین فرصت میں طے کیا جائے۔

روسی صدر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون اور مشترکہ طور پر اسپوٹنک ویکسین تیار کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی باہمی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں