16 October 2024

ترکی کا اعلی وفد اسرائیل کا دورہ کرےگا/ ترک صدر نے بھی فلسطینیوں کو پشت دکھا دی

ترکی کے صدر اردوغان بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے والے خائن اور غدارعرب کیمپ میں شامل ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی صدر کے دورہ انقرہ سے قبل ترکی اپنے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد اسرائیل بھیجے گا تر صدر رجب اردوغان نے بھی فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو پشت دکھا دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۹۴
تاریخ اشاعت: 13:45 - February 16, 2022

ترکی کا اعلی وفد اسرائیل کا دورہ کرےگا/ ترک صدر نے بھی فلسطینیوں کو پشت دکھا دیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے والے خائن اور غدارعرب کیمپ میں شامل ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی صدر کے دورہ انقرہ سے قبل ترکی اپنے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد اسرائیل بھیجے گا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی فلسطینیوں کو پشت دکھا دی ہے۔  ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترک وفد 16 فروری کو اسرائیل کا دو روزہ دورہ کرے گا، وفد کی سربراہی ترک صدر رجب طیب اردوغان کے چیف فارن پالیسی مشیر ابراہیم کالن اور نائب وزیر خارجہ سیدت اونل کرینگے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ 9 مارچ کو ترکی کا دو روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق ترک صدراردوغان  نے بھی نفاق اور منافقت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی تحریک کو بہت بڑا نقصان پہنچا دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں