16 October 2024

روسی فوج شہر خارکوف میں داخل / چیچنیا کا روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان

روسی فوج یوکرائن کے شہر خارکوف میں داخل ہوگئی ہے جبکہ چیچنیا نے روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرائن میں فوج تعینات کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۳۷
تاریخ اشاعت: 15:46 - February 27, 2022

روسی فوج شہر خارکوف میں داخل / چیچنیا کا روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کے بین الاقوام امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج یوکرائن کے شہر خارکوف میں داخل ہوگئی ہے جبکہ چیچنیا نے روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرائن میں فوج تعینات کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قدیروف کا یوکرائن میں جاری فوجی تنازع سے متعلق روس کے شہر گروزنی میں سروس ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیچن فوجی یوکرائن میں تعینات کردیے گئے ہیں۔

قدیروف نے مزید کہا کہ چیچن فوجیوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے روسی افواج آسانی سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف سمیت بڑے شہروں پر قبضہ کر سکتی ہیں، لیکن روسی فوج کی پوری کوشش ہے جانی نقصان کم سے کم ہو۔

قدیروف نے کہا کہ یوکرائنی ذرائع سے ملنے والی ہلاکتوں کی خبریں جھوٹی ہیں ابھی تک ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ روسی صدر پوتین نے درست فیصلہ کیا اور ہم ان کے احکامات پر عمل کریں گے۔ یوکرائن کے صدر نے مذاکرات ٹھکرا کر غلط راستہ اختیار کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں