اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

الجزائر کا فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم/ استعماری طاقتوں سے مقابلہ جاری رہےگا

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ الجزائر مسئلہ فلسطین سے دست بردار نہیں ہوگا اور الجزائر کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۴۱
تاریخ اشاعت: 20:17 - April 24, 2022

الجزائر کا فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم/ استعماری طاقتوں سے مقابلہ جاری رہےگامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ الجزائر مسئلہ فلسطین سے دست بردار نہیں ہوگا اور الجزائر کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔ الجزائر کے صدر نے کہا کہ استعماری طاقتوں کے ساتھ مقابلے میں الجزائر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

الجزائر کے صدر نے کہا کہ الجزائر چند ان عرب ممالک میں شامل ہے جو مسئلہ فلسطین کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ مسجد الاقصی میں رمضان المبارک میں اسرائیل کے ظالمانہ اور وحشیانہ حملوں کی الجزآئر نے شدید مذمت کی اور انھیں روکنے کی سلسلے میں کافی تلاش و کوشش کی ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں