مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی عمان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے کل رات وطن واپس پہنچ گئے۔ صدر رئیسی کے دورہ عمان کے موقع پر ایران اور عمان نے 12 اقتصادی ، سیاسی اور سیاحتی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ ایرانی نے عمان کے ایک روزہ دورے کے دوران عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید کے ساتھ دو طرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں تاریخي، ثقافتی ، سیاسی اور برادرانہ تعلقات کے پیش نظر دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ، جس میں تہران اور مسقط نے باہمی تعاون کو فروغ دینےکا عزم اور باہمی تعلقات میں نئی فصل کے آغازکا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے اقتصادی، تجارتی، سیاسی، عسکری اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ۔ ایرانی صدر عمان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے کل رات وطن واپس پہنچ گئے۔