مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے سعودی عرب کی جانب سے غاصب اسرائیلی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے کے فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور اعلان کیا: ہمیں سعودی عرب کے غاصب اسرائیلی پروازاں کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے کے فیصلے پر شدید افسوس ہے۔
حماس کی جانب سے اس نکتے پر زور دیا گیا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام فلسطین اور اسلامی امہ کے خلاف مخاصمانہ اقدامات جاری رکھنے کا سبب بنے گا۔
اعلان میں مزید کہا گیاکہ اسرائیلی پروازوں کے لئے سعودی عرب کی فضائی حدود کا کھلنا غاصب صہیونیوں کو انعام دینے کے مترادف ہے۔
حماس نے کہاکہ ہم اسلامی امہ کے دشمن کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور اس سے نزدیکی کے اقدام پر ایک مرتبہ پھر اپنی مخالفت کا اعلان کرتے ہیں۔