مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پاکستانی صوبہ پنجاب کے گورنر کی معذرت کے بعد عدالتی حکم پر صدر مملکت عارف علوی پرویز الہی سے وزیراعلی پنجاب کے عہدہ کا حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب رات 2 بجے ایوانِ صدر میں منعقد کی جائے گی۔چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ چوہدری وجاہت حسین، موسیٰ الہیٰ، پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید،زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد بھی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق گورنر کی عدم دستیابی کی صورت میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو چودھری پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ کا حلف لینے کا حکم دیا گیا تھا۔ایوان صدر کے عملے کو فوری طور پر ایوان صدر سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔