16 October 2024

دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والا خود سب سے بڑا ڈاکو نکلا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکیوں سے فنڈنگ لے کر پاکستان میں غیر ملکی ا ایجنڈا مسلط کر رہا تھا۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۵۴
تاریخ اشاعت: 16:51 - August 03, 2022

دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والا خود سب سے بڑا ڈاکو نکلامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مکمل ثبوت اور حقائق کے تحت فیصلہ دیا ہے،ہمارے خلاف تو واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بنی جس نے جھوٹی رپورٹ دی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ دوسروں کوچور اور ڈاکو کہنے والا خود سب سے بڑا ڈاکو نکلا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان  خود تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو ثابت ہوگیا۔
ان کا کہناتھا کہ تاریخ کی سب سے بڑی چوری، منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی، بہٹ بڑی منی لانڈرنگ کی  اسی لئے چیف الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتا رہا۔عمران خان کو جعلی کاغذات پر جعلی صادق اور امین قرار دلوایا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چارسالوں میں ملکی معیشت تباہ ہوئی،مہنگائی نے  عوام کی کمر توڑی دی ہے،معاشرہ، سیاست سب کچھ اس شخص نے تباہ کرکے رکھ دیا۔عمران خان نے غیر ملکیوں سے پیسہ لے غیر ملکی ایجنڈا نافذ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، اس وجہ سے نکال دیا گیا،آڈیو کلپس موجود ہیں جن میں کہا گیا کہ نواز شریف، مریم کو سزا دینی ہے اور عمران کو حکومت میں لانا ہے،میرے خلاف ظلم و زیادتی کرتے کرتے انہوں نے پاکستان کو ڈوبو دیا۔

نواز شریف کاکہناتھا کہ عمران خان فتنہ کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا،سیاسی جماعتیں بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں،چار سال کی تباہی کے بعد پاکستان کو کھڑا کرنے میں مشکل ہورہی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں