مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غزہ کے علاقے خان یونس میں انسٹھ سالہ فلسطینی کاشتکار محمد عطا ابو جامع کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔
انتفاضہ قدس کے شماریاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے فروری کے مہینے میں فلسطینی کاشتکاروں اور ماہیگروں پر تینتیس بار حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں کم سے کم نو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
اس درمیان صیہونی حکومت نے گذشتہ مہینے غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ میں تین سو انچاس فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں باسٹھ بچے بھی شامل ہیں۔
گذشتہ برس چھے دسمبر کو امریکی صدر ٹرمپ کے شیطانی اعلان کے بعد کہ امریکا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے تمام فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پیغام کا اختتام/