16 October 2024

صیہونی حکومت غاصبانہ قبضہ باقی نہیں رکھ سکے گی، اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت سرزمین فلسطین اپنا غاصبانہ قبضہ باقی نہیں رکھ سکے گی۔
خبر کا کوڈ: ۷۹۵
تاریخ اشاعت: 23:20 - March 16, 2018

صیہونی حکومت غاصبانہ قبضہ باقی نہیں رکھ سکے گی، اسماعیل ہنیہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے جمعرات کو توپ ٹینکوں سے غزہ پر چڑھائی اور اس علاقے پر بمباری بھی کی۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں شہید ہونے والے اٹھارہ سالہ فلسطینی ماہیگیر کی آخری رسومات کے وقت ایک بیان میں غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری کو دہشت گردانہ اقدام قرار دیا

حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطین ، فلسطینیوں کا ہے اور غاصب صیہونی حکومت اس پر اپنا غاصبانہ قبضہ باقی نہیں رکھ سکے گی۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مسلسل دہشت گردانہ اقدامات عمل میں لاتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے اور اس کی حالیہ وحشیانہ جارحیت کا مقصد کہ جن میں زرعی اراضی کو تباہ کرنا بھی شامل ہے، غزہ کےعوام کو قحط و بھوک مری سے دوچار کرنا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں