اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کی جانب سے 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی پر پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے امریکا کی جانب سے 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ اور تحفظ وسلامتی سے متعلق پاکستان کی کوششوں سے پوری دنیا آگاہ ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۹۱۴
تاریخ اشاعت: 10:47 - March 28, 2018

امریکہ کی جانب سے 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی پر پاکستان کا ردعملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے امریکا کی جانب سے 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فہرست میں شامل ہونے والی نجی کمپنیاں ہیں، امریکی مصنوعات تک رسائی کے لیے کمپنیوں کو مزید لائسنسنگ شرائط کا سامنا کرنا پڑے گا۔ البتہ امریکا میں 7 پاکستانی کمپنیوں کو بی آئی ایس فہرست میں شامل کرنے کے معاملے سے متعلق امریکا سے معلومات حاصل کریں گے تاکہ صورتحال سمجھ میں آسکے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پرامن اور جائز مقاصد کے لیے دہرے استعمال کی اشیا اور ٹیکنالوجی پر پابندی نہیں جب کہ پاکستان شفافیت کے ساتھ دہرے استعمال کی اشیا کے سپلائرز کے ساتھ رابطے میں رہا اور پاکستان نے ایسی اشیا کی ترسیل کے بعد بھی تصدیق کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ، تحفظ وسلامتی سے متعلق پاکستان کی کوششوں سے پوری دنیا آگاہ ہے جب کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے لیے غیر ضروری پابندی کے حق میں نہیں۔

واضح رہے امریکی بیورو آف انڈسٹری اور سیکیورٹی نے امریکی مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام میں 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ ان کمپنیوں پر مبینہ طور پر جوہری مواد کی ترسیل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی موجودگی کے بیان کے بعد کشیدہ ہو گئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں