مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے ایک بیان میں غزہ کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بارے میں آزادانہ طور پر شفاف تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے صیہونی فوجیوں کی جاریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کے لواحقین کو تعزیت بھی پیش کی۔
دوسری جانب امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں قرارداد کی منظوری کو روک دیا۔
یہ قرارداد جمعے کی رات پاس کی جا رہی تھی۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے بھی غزہ میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خونریزی کے ذمہ داروں کو جواب دینا ہو گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کویت کی اپیل پر غزہ کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے بند دروازوں کے پیچھے ہنگامی اجلاس تشکیل دیا۔
پیغام کا اختتام/