16 October 2024

پاکستان کو سیستان و بلوچستان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا: ایرانی اسپیکر

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو زاہدان کے حالیہ دہشتگرد حملے پر جواب دینا ہوگا کہ کس طرح دہشتگرد اس کی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے ایران میں سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہیں.
خبر کا کوڈ: ۳۶۷۷
تاریخ اشاعت: 21:49 - February 17, 2019

پاکستان کو سیستان و بلوچستان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا: ایرانی اسپیکرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نےآج اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہدان، خاش سپر ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سرزمین میں دہشتگرد گروہوں کی نقل و حرکت اور سازشوں پر جوابدہ ہونا ہوگا اس لئے کہ اس قسم کی کارروائیاں ایران و پاکستان کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسی طرح وارسا میں ایران مخالف اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وارسا اجلاس امریکہ اور صیہونی حکومت  کا عجلت میں لیا گیا فیصلہ ہے اور اس سے انھیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز زاہدان، خاش سپر ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر ہونے والے دہشتگرد گروہ جیش ظلم کے حملے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں