مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پر کل رات اسرائیل کی طرف سے بمباری کے بارے میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری در حقیقت اس کی شکست خوردہ طاقت کو ظاہر کرنے کی ایک ناکام کوشش کا حصہ ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کرکے اسرائیل نے اپنی شکست خوردہ طاقت کو ظاہر کیا ہے۔
حماس نے بیان میں اس بات پر زوردیا ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے فلسطینی عوام اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی جد و جہد کا سلسلہ بیت المقدس کی آزادی تک جاری رہےگا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے کل رات غزہ کے شمال مشرق میں خان یونس علاقہ میں بمباری کی ۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائيل نے غزہ کے جنوب میں بھی بعض علاقوں پر بمباری کی ہے۔ ادھر فلسطینیوں نے آتشگیر غباروں کے ذریعہ صہیونیوں کے آرام و سکون کو سلب کرلیا ہے۔