اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

محرم الحرام کا چاند نمودار ہوگیا/ محرم کا مہینہ آل رسول (ص) کی فتح اور بنی امیہ کی شکست کا مہینہ ہے

محرم الحرام سن 1443 ہجری قمری کا چاند کربلا کے میدان میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہلبیت (ع) کی اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظیم قربانی کی یاد لیکر پہنچ گيا ہے۔ محرم کا مہینہ اہلبیت (ع) کے ساتھ محبت اور وفاداری کا مہینہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۲۰
تاریخ اشاعت: 13:32 - August 10, 2021

محرم الحرام کا چاند نمودار ہوگیا/ محرم کا مہینہ آل رسول (ص) کی فتح اور بنی امیہ کی شکست کا مہینہ ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق محرم الحرام سن 1443 ہجری قمری کا چاند کربلا کے میدان میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہلبیت (ع) کی اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظیم قربانی کی یاد لیکر پہنچ گيا ہے۔ محرم کا مہینہ اہلبیت (ع) کے ساتھ محبت اور وفاداری کا مہینہ ہے۔ محرم کا مہینہ در حقیقت محمد اور آل محمد (ص) کی فتح و کامیابی اور بنی امیہ اور باطل پرست طاقتوں کی شکست اور ناکامی کا مہینہ ہے۔ محرم دین اسلام کی ابدی حیات کا پیغام لے کر پنہچ گيا ہے کربلا والوں کی یاد ایران سمیت دنیا بھر میں مذہبی اور دینی عقیدت ، جوش و ولولہ اور احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

جس میں لوگ بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں ۔ اس سال کا محرم بھی گذشتہ سال کی طرح طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منایا جائےگا ۔ ایران میں طبی پروٹوکول کے ساتھ  مجالس عزا کا انعقاد گذشتہ شب سے شروع ہوگيا ہے۔ کھلی جگہوں اور سڑکوں پر مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ٹی وی چینلوں اور ریڈیو پر بھی فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کو بیان کیا جارہا ہے۔ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد اور امامبارگاہوں کو سیاہ پش کردیا گیا ہے ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔ ایران کی فضاؤں میں  لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یاحسین (ع)  اور لیبیک یا ابا الفضل العباس(ع)  کی صدائیں  گونج رہی ہیں۔ ادھر پاکستان ، عراق ، شام ، ترکی، کویت ، بحرین، قطر، افغانستان ، سعودی عرب ، یمن لبنان ، فلسطین، یورپ، امریکہ  اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی عزاداری اور مجالس عزائے سید الشہداء کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔مجالس عزا میں علماء اور خطباء فضائل اور مصائب اہلبیت علیھم السلام پیش کریں گے  اور کربلا والوں کی عظيم قربانی پر روشنی ڈالیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں