اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یوکرائن میں روس کے تربیت یافتہ فوجی لڑر ہے ہیں/ یوکرائن کا روسی جنرل کو ہلاک کرنے کا دعوی

روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ آج تیرہویں دن بھی جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں بھی معمولی پیشرفت ہوئی ہے جس کی وجہ سے یوکرائن کے بعض شہروں سے عام شہریوں کو خارج ہونے کا موقع ملا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۷۴
تاریخ اشاعت: 17:17 - March 08, 2022

یوکرائن میں روس کے تربیت یافتہ فوجی لڑر ہے ہیں/ یوکرائن کا روسی جنرل کو ہلاک کرنے کا دعویمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ آج تیرہویں دن بھی جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں بھی معمولی پیشرفت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے یوکرائن کے بعض شہروں سے عام شہریوں کو خارج ہونے کا موقع ملا ہے ۔ امریکہ اور یورپی ممالک کی منافقانہ اور دوگانہ پالیسی کا سلسلہ بھی جاری ہے ان کی طرف سے یوکرائن کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں۔  جبکہ چين نے یوکرائن کو امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے ہتھیار فراہم کرنے کے عمل کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ ادھر روس کے صدر پوتین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرائن میں روس کے تربیت یافتہ فوجی لڑ رہے ہیں۔ دوسری طرف یوکرائن کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ روسی میجرجنرل وتالی گریسموف خارکوف کے قریب یوکرائنی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے اس جھڑپ میں متعدد روسی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ روس نے میجر جنرل کی ہلاکت کی اطلاعات پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس اوریوکرائن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور میں کوئی خاص پیشرفت نہ ہوسکی۔ روس کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر روس نے یورپی ممالک کا گیس کاٹ دیا تو یورپی ممالک کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑےگا یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے روس کے تیل اور گيس شعبوں پر پابندیاں عائد کرنے سے انکار کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں