16 October 2024

روسی صدر کا ضرورت پڑنے پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی اور روس کی حاکمیت کو خطرہ لاحق ہوا ، تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۵۸
تاریخ اشاعت: 13:12 - June 18, 2022

روسی صدر کا ضرورت پڑنے پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی اور روس کی حاکمیت کو خطرہ لاحق ہوا ، تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس کے ایٹمی ہتھیار کسی کے لئے خطرہ نہیں ہیں لیکن اگر روس کی حاکمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو اس صورت میں ہم ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ یوکرائن کے علاقہ دنباس میں روسی اقدامات ، عراق اور لیبیا میں امریکی اقدامات کے برخلاف بالکل قانونی ہیں۔

صدر پوتین نے کہا کہ یوکرائن میں سن 2014 میں رونما ہونے والے کودتا کے نتائج آج برآمد ہورہے ہیں۔ ہم امریکہ اور یورپی ممالک کو روس کی سرحدوں پر بد امنی اور دہشت گردی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ روسی صدر نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے عراق، شام، لیبیا، یمن اور دیگر ممالک میں بین الاقوامی قوانین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے جبکہ روس اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں