ڈیفپریس نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تل ابیب میں مظاہرین نے پولیس کو گھیرے میں لے لیا اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ پولیس نے تل ابیب میں سات مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین پر پولیس کی یلغار میں ایک اسرائیلی جنگی قیدی کی بیوی بھی زخمی ہوگئی۔
مظاہرین حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ استقامتی فلسطینی محاذ کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے اور ان کے عزیزوں کو واپس لایا جائے۔
تل ابیب میں مظاہرہ شروع ہونے سے پہلے اسرائیلی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے تشویش کے ساتھ کہا تھا کہ انہیں خبر ملی ہے کہ نتن یاہو جنگ بندی اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لئے پیش کی جانے والی نئی تجویز کو بھی ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
اسرائیلی جنگی قیدیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نتن یاہو حکومت کا انتہا پسند دھڑا جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔
اسرائيلی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے اسی کے ساتھ اسرائیلیوں سے اپیل کی کہ سڑکوں پر آئيں اور جنگی قیدیوں کے معاہدے پر یاہو حکومت کے دستخط کو یقینی بنائيں ۔
انھوں نے کہا ہے کہ نتن یاہو جنگ بندی اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کے اس فارمولے کو بھی ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔