مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اختتامی بیان میں فلسطینی عوام کے خلاف ناجائز صیہونی قبضے، غیرقانونی پالیسی، مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی جانب سے غیرقانونی آبادکاریوں اور نہتے فلسطینیوں کی گرفتاری اور ان پر شدید مظالم کی شدید مذمت کی گئی ہے.
ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک نے غزہ میں حالیہ تشدد کے واقعات بالخصوص صیہونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت سے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا.
واضح رہے کہ ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ اور غرب اردن میں کل دوسرے جمعے کو بھی واپسی کے حق میں بڑے پیمانے پرمظاہرے کیے۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس میں 17 فلسطینی شہید اور1400 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے اس اجلاس میں ناوابستہ تحریک کے 120 ممالک کے 800 نمائندے، 17 مبصر ممالک اور 10 عالمی اداروں کے وفود بھی شریک تھے.
پیغام کا اختتام/