اگر دوبارہ جارحیت دہرائی گئی تو ”علاقائی جنگ“ کو خطے سے باہر تک پھیلا دیں گے، آئی آر جی سی۔

آئی آر جی سی نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اگر ایران کے خلاف جارحیت دوبارہ دہرائی گئی تو وہ علاقائی جنگ، جس کا وعدہ کیا گیا تھا، اس بار خطے سے بھی آگے تک پھیل جائے گی۔
خبر کا کوڈ: 5894
تاریخ اشاعت: 20 May 2026 - 21:19 - 11August 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا:

"اگر ایران کے خلاف جارحیت کو دہرایا گیا تو وہ علاقائی جنگ، جس کا پہلے وعدہ کیا گیا تھا، اب خطے سے آگے تک پھیل جائے گی اور ہماری کاری ضربیں اُن مقامات پر آپ کو خاک میں ملا دیں گی جہاں کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے"۔

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی

آئی آر جی سی کے بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ القاصم الجبارین

اور اگر وہ اپنے عہد کے بعد اپنی قسمیں توڑ دیں اور تمہارے دین پر طعن کریں تو کفر کے پیشواؤں سے جنگ کرو کیونکہ ان کے لیے کوئی عہد نہیں شاید کہ وہ باز آجائیں۔

)سورۂ توبہ، آیت ۱۲(

"امریکی-صیہونی دشمن، جس نے انقلابِ اسلامی سے مسلسل بڑی اور اسٹریٹجک شکستوں کے باوجود کوئی سبق نہیں سیکھا اور ایک بار پھر دھمکیوں کی زبان استعمال کر رہا ہے، اسے جان لینا چاہیے کہ اگرچہ انہوں نے دنیا کی مہنگی ترین افواج کی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ہم پر حملہ کیا تھا، مگر ہم نے ابھی تک انقلابِ اسلامی کی تمام طاقتیں ان کے خلاف استعمال نہیں کیں"۔

"اب اگر ایران پر دوبارہ جارحیت کی گئی تو وہ علاقائی جنگ، جس کا وعدہ کیا گیا تھا، اس بار خطے سے باہر تک پھیل جائے گی اور ہماری تباہ کُن ضربیں ایسے مقامات پر آپ کو نیست و نابود کر دیں گی جہاں کا آپ گمان بھی نہیں کر سکتے"۔

بیان کے اختتام میں کہا گیا:"ہم میدانِ جنگ کے سپوت ہیں اور آپ ہماری طاقت کو جنگ کے میدان میں دیکھیں گے نہ کہ کھوکھلے بیانات اور سوشل میڈیا صفحات میں؛ اور کامیابی صرف اللہ عزیز و حکیم کی طرف سے ہے"۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً