مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ جنگ میں صرف اپنی مختصر طاقت سے استفادہ کیا ہے۔
ابو موسی مرزوق کا کہنا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ کے ساتویں دن اپنے سیاسی حکام سے کہا کہ وہ جنگ بند کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل کے سیاسی حکام نے جنگ کو طول دینے کی کوشش کی۔
انھوں نے کہا کہ مزاحتمی تنظیموں کا بڑا حصہ براہ راست جنگ میں شامل نہیں ہوا غزہ جنگ میں مزآحمتی تنظیموں نے اپنی معمولی طاقت سے استفادہ کیا ہے۔ حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ غزہ جنگ میں کامیابی اسلامی مزاحمت اور اس کے حامیوں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ سیف القدس پیکار سے پتہ چل گیا ہے کہ ہم فلسطین و بیت المقدس کو آزاد کراسکتے ہیں۔