اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغان طالبان کی کابل ایئرپورٹ کی حفاظت ترک فوج کے حوالے کرنے کی مخالفت

افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے امریکہ اور ترکی کے درمیان معاہدے کی مخالفت کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۲۲
تاریخ اشاعت: 17:54 - July 13, 2021

افغان طالبان کی کابل ایئرپورٹ کی حفاظت ترک فوج کے حوالے کرنے کی مخالفتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے امریکہ اور ترکی کے درمیان معاہدے کی مخالفت کردی ہے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان ڈیڈلائن کے بعد کسی بھی غیر ملکی فوج کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف ہیں۔  طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انھوں نے افغانستان کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ادھر افغانستان کے شہر قندھار پر قبضے کے لیے طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔  افغانستان میں طالبان کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے، جہاں اب قندھار پر قبضے کے لیے جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں