متحدہ مزاحمتی محاذ صیہونی حکومت اور امریکہ کی شرارتوں کا جواب دے گا، جنرل قاآنی

آئی آر جی سی کی قدس فورس کے کمانڈر نے اپنے ایک پیغام میں زور دے کر کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے باب المندب تک اور خلیج فارس سے بحیرۂ احمر تک مزاحمتی طاقتوں کا ایک نیا سیکیورٹی بیلٹ قائم ہوگا اور اس خطے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی کسی بھی شرارت کا جواب متحدہ مزاحمتی محاذ کی جانب سے دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 5960
تاریخ اشاعت: 10 June 2026 - 17:03 - 01September 2647

دفاع پریس دفاعی اور سثکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل قاآنی نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا صفحے پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا:

یمن کے بروقت اور مضبوط اقدام نے مزاحمتی محاذ کی بصیرت اور دانشمندی کو ثابت کر دیا ہے؛ اگر ضرورت پڑی تو دیگر مزاحمتی فورسز بھی میدان میں آئیں گے”۔

جنرل قاآنی

انہوں نے مزید کہا:

آبنائے ہرمز سے باب المندب تک اور خلیج فارس سے بحیرۂ احمر تک مزاحمت کا ایک نیا سیکیورٹی حصار قائم ہوگا”۔

جنرل قاآنی کے مطابق، اس خطے میں صیہونی حکومت اور امریکہ کی کسی بھی مہم جوئی یا اشتعال انگیزی کو متحدہ مزاحمتی محاذ کی جانب سے ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر خبردار کرتے ہوئے کہا:

سرحدوں سے ماورا مجاہدین آپ کے اہم بحری گزرگاہوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر آپ اپنی جارحیت جاری رکھیں گے تو وہ آپ کی شہ رگ کو دبوچ لیں گے”۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً