مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے 13ویں روبوکپ مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری امریکی صدر کے من گھڑت اور متنازعہ بیانات سے بخوبی واقف ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے شام پر لگائے جانے والے حالیہ الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ممالک اس طرح کے غیر حقیقی الزامات سے واقف ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ وہ شام میں قابض ہو جائے گا تو وہ یہ بات جان لیں کہ سعودی عرب اور غاصب صیہونی حکام بھی ایسی سوچ رکھتے ہیں لیکن یہ بات واضح ہے کہ ایسا کبھی بھی ممکن نہیں ہوگا لہذا ایسے اقدامات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
پیغام کا اختتام/