کشمیریوں سے پاکستانی سینیٹروں کا اظہار ہمدردی

پاکستانی سینیٹروں نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری فوجی کارروائی میں مارے جانے والے کشمیریوں کے اہل خانہ سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1117
تاریخ اشاعت: 10 April 2018 - 23:22 - 01July 2639

کشمیریوں سے پاکستانی سینیٹروں کا اظہار ہمدردیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سینیٹروں نے منگل کے روز ایک بیان میں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کے حملوں کی مذمت کیاس بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام پر ہندوستان کے فوجیوں کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے اور ہندوستانی فوجی کشمیریوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں اور بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں۔

اس بیان میں اقوام متحدہ سے کشمیریوں پر ظلم بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حالیہ چند دنوں کے دوران سترہ کشمیری مارے گئے ہیں۔کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے ریفرنڈم سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً