افغانستان میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق 17 زخمی

افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 1118
تاریخ اشاعت: 10 April 2018 - 23:26 - 01July 2639

افغانستان میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق 17 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے سے17 افراد زخمی ہوئے ہیں،جن میں 9 بچے  شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں ںصب کیا گیا تھا۔

صوبے ہرات کے گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد کا کہنا تھا کہ دھماکا ضلع شنداد میں مسجد کے قریب ہوا تاہم دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں