انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا

چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہت سے خطوں میں انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، ایشیاء کا مستقبل کیا ہے، اس کا تعین ہمیں کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۲۸
تاریخ اشاعت: 23:58 - April 10, 2018

انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین کے صدرنے باؤ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلبے کی کوشش مسترد کر دیں، امن اورخوشحالی کی خواہشات کے دور میں سرد جنگ ذہنیت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سامنے بے شمار مسائل اور بہت سی رکاوٹیں ہیں، چین نے ایشیاء میں معاشی بحران کے خاتمے کے لیے گراں قدر کام کیا۔

صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں لوگ غربت، بھوک اور امراض کا شکار ہیں، زمینی حقائق اور گلوبل وژن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں