مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین کے صدرنے باؤ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلبے کی کوشش مسترد کر دیں، امن اورخوشحالی کی خواہشات کے دور میں سرد جنگ ذہنیت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سامنے بے شمار مسائل اور بہت سی رکاوٹیں ہیں، چین نے ایشیاء میں معاشی بحران کے خاتمے کے لیے گراں قدر کام کیا۔
صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں لوگ غربت، بھوک اور امراض کا شکار ہیں، زمینی حقائق اور گلوبل وژن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔
پیغام کا اختتام/