دہشتگردوں سے جھڑپ، ایرانی سیکیورٹی اہلکار شہید

ایران کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 ایرانی سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے.
خبر کا کوڈ: 1236
تاریخ اشاعت: 18 April 2018 - 17:33 - 09July 2639

دہشتگردوں سے جھڑپ، ایرانی سیکیورٹی اہلکار شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبےسیستان و بلوچستان  کے سرحدی کمانڈر کے مشیر میجر 'ابوالحسن ضیایی' نے کہا کہ دہشتگردوں اور سرحدی اہلکاروں کے درمیان منگل کی رات  میرجاوہ کے قریب ریگ ملک میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں3 ایرانی سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں اور اسمگلروں نے گزشتہ چند سالوں کے دوران پاک ایران سرحدی علاقوں میں پاکستان سے داخل ہو کر کئی ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً