مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے کل جمعہ کے روز یمن کے صوبے تعز میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 20 مسافر شہید ہو گئے ۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ جس کی وجہ سے صرف 6 افراد کی شناخت ہو سکی۔
دوسری جانب یمن کے صوبوں الحدیده اورالصعده میں سعودی جنگی طیاروں کی رہائشی والے علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 10 یمنی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی شہہ پر پچھلے چاربرس سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے
سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
سعودی محاصرے کی وجہ سے یمن میں غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
پیغام کا اختتام/