اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صدر روحانی کی ایرانی خواتین کی ٹیم کوعالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد

صدر روحانی نے ایرانی خواتین کی قومی فٹ سال ٹیم کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۰۷
تاریخ اشاعت: 19:08 - May 13, 2018

صدر روحانی کی ایرانی خواتین کی ٹیم کوعالمی چیمپئن بننے پر مبارکبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی خواتین کی فٹ سال قومی ٹیم کو تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین مقابلوں میں فتح حاصل کرنے اور عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے.

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں ایرانی خواتین کی قومی ٹیم کو دوسری بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ایرانی کھلاڑیوں کی ایسی فتح نہ صرف قوم کی خوشی کا باعث بنی ہے بلکہ دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و وقار کا بھی باعث بنی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی خواتین کی قومی ٹیم نے گزشتہ روز تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد ہونے والے ایشین فٹ سال چیمپئن شپ مقابلوں میں اپنی جاپانی حریف کو 5-2 کے نتیجے سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں