اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

الحسکہ پر امریکی فوج کی شدید بمباری 12عام شہری جاں بحق

امریکی لڑاکا طیاروں نے شام کے علاقے الحسکہ پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 12 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۸۱
تاریخ اشاعت: 20:30 - June 12, 2018

الحسکہ پر امریکی فوج کی شدید بمباری 12عام شہری جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سانا کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے شام میں الحسکہ کے علاقے ''خویبیره'' پر بمباری کرکے متعدد نہتے مسلمانوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے جنگی طیاروں نے  چند روز قبل الحسکہ صوبے کے علاقے القصر پر بمباری کرکے بچوں اور عورتوں سمیت تیس شامی باشندوں کو جاں بحق کردیا تھا۔

دوسری طرف شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک خط ارسال کر کے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 خیال رہے کہ شامی وزارت خارجہ اس سے پہلے بھی کئی بار اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام الگ الگ خطوط ارسال کر کے شام کے رہائشی علاقوں پر حملوں اورشام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کوبند کرانے کا مطالبہ کرچکی ہے-

 یاد رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب امریکا کی جانب سے اپنے اتحادی برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر شام پر حملہ کیا گیا تھا جبکہ اس حملے کا جواز شامی صدر بشارالاسد کی جانب سے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بنایا گیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں