16 October 2024

غرب اردن کے شہر جنین پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے عرب اردن کے شہر جنین کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف آنسوگیس کا استعمال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۰۴
تاریخ اشاعت: 21:23 - June 16, 2018

غرب اردن کے شہر جنین پر صیہونی فوجیوں کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین کو جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

صیہونی فوجیوں کے اس اقدام کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ آنسو گیس کے استعمال سے متعدد فلسطینیوں کو دم گھٹنے لگا اور ان کی حالت غیر ہو گئی۔

دوسری جانب صیہونی حکومت ایک ایسا قانون بنانے پر غور کر رہی ہے جس کے تحت فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات کی تصاویر بنانے پر پابندی لگا دی جائے گی اور قانونی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سے دس سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مارچ کے بعد سے صیہونی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں