اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انڈونیشیا میں داعش سے وابستہ سرغنے کو موت کی سزا

انڈونیشا میں داعش سے وابستہ عناصر کے سرغنے کو ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے-
خبر کا کوڈ: ۱۶۳۹
تاریخ اشاعت: 22:38 - June 22, 2018

انڈونیشیا میں داعش سے وابستہ سرغنے کو موت کی سزامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کی ایک عدالت نے جمعہ کو داعش سے وابستہ عناصر کے سرغنے امان عبدالرحمن کو داعش کی سرگرمیوں اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے-

عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے بھی امان عبدالرحمن ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا- عدالت نے امان عبدالرحمن پر داعش کے سے رابطہ رکھنے اور دو ہزار سولہ میں جکارتہ کیفے پر خود کش بم حملے میں ملوث ہونے کی فرد جرم  عائد کی تھی۔

اس حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے- کچھ عرصے قبل انڈونیشیا کے شہر سورا بایا میں بھی کلیساؤں پر حملے میں تیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں