اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے الیکشن کا ماحول خراب ہوتا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن سے پورے ملک کا ماحول بہتر ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۳۴
تاریخ اشاعت: 22:26 - July 01, 2018

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے الیکشن کا ماحول خراب ہوتا ہے، گورنر سندھمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بلدیہ ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے مقتول کارکن عابد تنولی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ محمد زبیر، مقتول کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ  کراچی کے امن سے پورے ملک کا ماحول بہتر ہوا ہے جب کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سےالیکشن کا ماحول بھی خراب ہوتا ہے جب کہ سیاسی طورپرکسی کو نشانہ بنانا بہت افسوس ناک عمل ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں