اسرائیلی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی شہید

غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کےقریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کرشہید کردیا
خبر کا کوڈ: 1748
تاریخ اشاعت: 02 July 2018 - 23:55 - 24September 2639

اسرائیلی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،فلسطین انفار میشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے پیر کے روز رفح میں سرحدی حصار کے قریب جمع ہونے والے فلسطینی نوجوانوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے امدادی ٹیموں کو بھی جائے وقوعہ کے قریب آنے اور زخمی فلسطینی کو طبی امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دی۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چونتیس ہوگئی ہے۔جبکہ ہزاروں فلسطینی زخمی ہوئےہیں

پیغام کا اختتام/
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً