اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل بھی نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا خواہاں

کرپشن کے خلاف کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۸۴
تاریخ اشاعت: 22:38 - July 07, 2018

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل بھی نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا خواہاںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، احتساب عدالت نے نواز شریف کو نیب ریفرنس میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

نواز شریف پر آمدن سے زائد اثاثوں کا جرم ثابت ہونے کے بعد ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کے علاوہ دیگر مبینہ اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ان دنوں لندن میں ہیں اور ٹرائل کے دوران باقاعدگی سے برطانیہ آتے جاتے رہے ہیں، برطانوی حکومت نواز شریف کی لندن میں موجود 4 جائیدادوں کی تحقیقات کرے، جبکہ نوازشریف اور ان کے خاندان کو محفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے شعبہ وکالت کے سربراہ راشیل ڈیوس نے کہا کہ اگر ثابت ہوگیا کہ شریف خاندان نے جائیدادیں کرپشن کے پیسے سے خریدی ہیں تو وہ ضبط کی جانی چاہئیں، یہ برطانوی حکومت کا اہم امتحان ہے کہ وہ کرپشن کی رقم کے خلاف کریک ڈاؤن کیلیے کتنی سنجیدہ ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں