ایران کیساتھ طویل المیعاد معاشی تعاون چاہتے ہیں: ایلچی روسی صدر

بحیرہ کیسپیئن ممالک سے متعلق روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ روس، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طویل المیعاد معاشی تعاون کا خواہاں ہے.
خبر کا کوڈ: 1789
تاریخ اشاعت: 07 July 2018 - 23:07 - 29September 2639

ایران کیساتھ طویل المیعاد معاشی تعاون چاہتے ہیں: ایلچی روسی صدرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "رمضان عبداللطیف اوف" کا کہنا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان طویل المدت اور پانچ سال کے لئے معاہدوں پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے اقتصادی تعلقات قائم ہیں بالخصوص گزشتہ سال سے روس نے ایران سے حلال گوشت کی درآمدات کا بھی آغاز کیا ہے.

روسی ایلچی نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے علاوہ برآمدات اور درآمدات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہے.

تفصیلات کے مطابق، حالیہ برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو قابل قدر فروغ ملا ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں