سعودی عرب کی جانب سے یمن میں اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کا انکشاف

ٹوئیٹر پر فعال ایک سعودی شہری نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب یمن کے نہتے عوام پر اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1797
تاریخ اشاعت: 08 July 2018 - 23:53 - 30September 2639

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کا انکشافمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے نہتے عوام پر اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے خلاف ٹوئیٹر پر فعال مجتہد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے نہتے عربوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں سے استفادہ کررہا ہے اور وہ اسرائیلی ہتھیاروں کو یمنی عوام کے قتل عام میں تجربہ کررہا ہے۔

مجتہد نے اپنے مقالے میں سعودی رعب کے ہولناک جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات امریکی کانگریس کی اطلاعاتی کمیٹی کے قریبی ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً