ٹرمپ کے دورہ لندن پر برطانوی عوام کی مخالفت

ایک سروے نتائج سے اس بات کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے کہ برطانیہ کے عوام امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ لندن کے سخت خلاف ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1799
تاریخ اشاعت: 08 July 2018 - 23:59 - 30September 2639

ٹرمپ کے دورہ لندن پر برطانوی عوام کی مخالفتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے بیشتر عوام کا خیال ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو لندن کا دورہ کرنے کی دعوت دیا جانا ایک غلط اقدام رہا ہے۔

برطانوی عوام کی اکثریت نے اس دورے کے موقع پر کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیشتر برطانوی عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورہ لندن میں امریکی صدر ٹرمپ سے کچھ عہد کروائے جانے کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کو ٹرمپ کو لندن کا دورہ کرنے کی دعوت دینے پر اندرون ملک کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ تیرہ جولائی کو لندن کا دورہ کرنے والے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً