02 February 2025

نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کا پلان تشکیل دے دیا گیا

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نواز کی وطن واپسی پر گرفتاری کا پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۲۴
تاریخ اشاعت: 18:36 - July 12, 2018

نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کا پلان تشکیل دے دیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز جیسے ہی لندن سے لاہور پہنچیں گے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر نیب کے بائیس افسران موجود ہوں گے جبکہ ایک سو ایلیٹ کمانڈوز تعینات کرنے کی بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ احتساب عدالت نے دونوں کو اسلام آباد منتقل کرنے کے انتظامات بھی کرلئے ہیں جبکہ اس موقع پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوگی۔ نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز جمعے کی شام ابوظہبی کے راستے لندن سے لاہور پہنچنے والے ہیں۔

قبل ازیں لندن میں پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے جیل ہو یا پھانسی ووٹ کو عزت دو کے فیصلہ کن مشن میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا اور اس مشن میں ہمارے قدم اب رکنے والے نہیں ہیں۔

دوسری جانب لاہور انتظامیہ نے لیگی کارکنوں کے قافلوں کو روکنے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ کی حدود میں داخل ہونے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گي اور دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پیغام کا اختتام/

 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں