مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی عوام آج آئندہ 5 سال کے لیے اپنے نئے حکمرانوں کا انتخاب کریں گے اس اہم موقع پر دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں بھی 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات پر جمی ہوئی ہیں۔
امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر نواز شریف کے جیل جانے سے عمران خان پاکستان کے نئے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔
اسی طرح برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے بھی عمران خان کی پاکستان کے اگلے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کردی ہے۔
گلف نیوز کا کہنا ہے کہ عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو انتخابات میں سیاسی طاقت کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں جب کہ ہندوستانی میڈیا کے مطابق حالیہ سروے رپورٹوں میں عمران خان نے نواز شریف کو عوامی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایک اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دہشت گردی اور شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیس کے باوجود پاکستان میں پھر انتخابات ہونے جارہے ہیں اور عمران خان ایک نیا پاکستان بنانے کے خواہش مند ہیں۔
پیغام کا اختتام/